اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندگان جنگ ) اسلام آبادبار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آئینی پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے7اکتوبر کو وکلا کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ راولپنڈی کی وکلاء تنظیموں نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کو عدلیہ کو کنٹرول کرنیکی کوشش قرار دیدیا، کنونشن میں ملک بھر کی بار کونسلز ، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور وکلا شریک ہوں گے۔ دوسری طرف راولپنڈی کی وکلاء تنظیموں نے بھی حکومت کا مجوزہ آئینی ترامیم کامسودہ مستردکرتے ہوئے مجوزہ آئینی ترامیم کو عدلیہ کو براہ راست کنٹرول کرنے کی کوشش قرار دیدیا۔