کراچی ( سہیل افضل)ایف بی آر نے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر کسٹمز کراچی کے 2افسران کو 120روز کیلئے معطل کر دیا ہے، ایف بی آر کے سیکنڈ سیکریٹری ذاکر حسین کی جانب سے 3 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق کلکٹریٹ آف جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ ( JIAP) کراچی کے اپریزنگ آفیسر محمد شاہد مراد اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے پریونٹیو آفیسر ظہیر احمد کو سول سرونٹ رولز 2020کے تحت معطل کر دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف بھیجی گئی رپورٹس میں ان پر کرپشن اور ٹیکس چوری کرنے والوں کی معاونت کے بھی الزمات ہیں ،شاہد مراد کو چند ہفتے قبل ایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی سے بھی کرپشن کے الزامات پر تبدیل کر کے ایئر پورٹ کلکٹریٹ بھیجا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد مراد پر مس ڈیکلیئریشن کے ذریعےکروڑوں روپےکی ٹیکس چوری کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...