حماد شمیمی ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات، افتخار الحسن گیلانی کا تبادلہ

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ گیلانی کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ۔ گریڈ 21کے دونوں افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔ دریں اثناء ا وزیر اعظم نےنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن میں تعینات 2ڈائریکٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی ہے، ڈائریکٹر (آئی ٹی ایس اینڈ ڈی ایس) آئی ٹی ڈویژن حافظ جاوید احمد کے کنٹریکٹ میں 6ماہ کی توسیع کی گئی جو کہ 13اگست 2024 سے شمار ہو گی ۔