لندن پلان کے تحت قانون سازی کی جا رہی ہے، عمر ایوب

04 اکتوبر ، 2024

سرگودھا(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت قانون سازی کی جا رہی ہے، یہ آئینی ترمیم نہیں کر سکیں گے۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ(آج) 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج ہو گا، اسلام آباد میں(آج) 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، کل احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کی گئی۔