کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اتنی جلد بازی میں اس طرح کا فیصلہ دینا مناسب نہیں تھا،میری نظر میں یہ تاریخ کا پہلا فیصلہ ہے جو کسی کو سنے بغیر دیا گیا، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے جوڈیشری کا وقار بلند ہوا ہے ، فیصلے سے ن لیگ کا راستہ ہموار ہونے یا نہ ہونے کی بات نہیں ہورہی ہے اس فیصلے سے تو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی سامنے آئی ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہاکہ سپریم کورٹ پاکستان جب کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس فیصلے کو نہ مانے جانے کی روایت کوئی اتنی مناسب نہیں ہے، آئین نے تو ہر کسی ادارے کا دائرہ کار مقرر کیا ہوا ہے تو پھر ہر ادارے کو اپنے مقرر کردہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میری نظر میں اس فیصلے کے اندر پانچ کے قریب خرابیاں ہیں پہلی بینچ کی کانسٹیٹیوشن درست نہیں ہے کیونکہ اس میں سینئر موسٹ جج منصور علی شاہ موجود نہیں جبکہ فیصلہ یہ ہوا تھاکہ یہ بینچ کام کرے گایعنی جسٹس منصور کی عدم موجودگی کا فل کورٹ میٹنگ کے تحت جواب نہیں آیا ۔دوسری خرابی یہ ہے جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ نہیں ہیں اس کے باوجود کہ انہوں نے معذرت بھی نہیں کی تھی تو لہٰذا اس موقع پر اتنی جلد بازی میں اس طرح کا فیصلہ دینا وہ مناسب نہیں تھا یعنی جسٹس منیب بینچ سے الگ نہیں ہوئے پھر بھی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...