لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے نائب امراء لیاقت بلوچ، میاں اسلم، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادی سے ملاقات کی۔ دونوں نے غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی اور اتقاق کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اہل فلسطین کے حق میں مشترکہ پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنی چاہیے، بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود وہ جماعت اسلامی کے فلسطین و کشمیر پر موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں، حافظ نعیم نے پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مسئلہ فلسطین پر دیرینہ موقف کی تحسین کی۔امیر جماعت اسلامی کی بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ،محمود اچکزئی کو ٹیلی فون ، غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ، بعدازاں امیر جماعت اسلامی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ، دونوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو یک زبان ہوکر فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانی چاہیے اور حکمرانوں کو مجبور کرنا چاہیے کہ وہ مظلوموں کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کی خاطر عملی اقدامات کریں، حافظ نعیم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...