اسٹاک مارکیٹ، منتخب خریداری سے زبردست تیزی، 755 پوائنٹس کا اضافہ

04 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 755پوائنٹس کا اضافہ،82 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی،46.20فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 49 ارب 92کروڑ 97لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 11.38فیصد کم رہا، جمعرات کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد بینکنگ،آئل اینڈ گیس، سیمنٹ،آٹو موبائل اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں مالیاتی اداروں کی خریداری سے مارکیٹ میں دن بھر تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 82ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 991 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 754.76 پوائنٹس کے اضافے سے 81967.01پوائنٹس سے بڑھ کر 82721.77 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔