جہانگیر روڈ کا غیر معیاری کام کرنے والی کمپنی کو سرجانی ٹاؤن میں کام مل گیا

04 اکتوبر ، 2024

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) جہانگیر روڈ کا غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیدار کمپنی کو اب سرجانی ٹاؤن میں روڑز ، فٹ پاتھ، پانی اور سیوریج لائنوں کی تعمیر اور بحالی کا کام ایوارڈ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جہانگیر روڑ کا غیر معیاری کام کرنے والی ٹھیکدار کمپنی کو 9کروڑ 80لاکھ 76ہزار 495 روپے تخمینے کا کام 20فیصد کم ریٹ کی بولی دینے پر 7کروڑ 84لاکھ 61ہزار250 روپے میں دے دیا گیا ہےجس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 5 ڈی ای ایف میں انفرا اسٹرکچر کی امپرومنٹ اور بحالی میں روڑ، فٹ پاتھ پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے کام شامل ہیں واضح رہے جہانگیر روڈ کو مزکورہ ٹھیکیدار کمپنی نے تعمیر کیا تھا اور اس کے اگلے ہی روز سڑک بیٹھ گئی تھی جس پر اس وقت کے ڈی جی کے ڈی اے نے تحقیقات اور کنٹریکٹر اور کام کروانے والے انجینئرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس پر اس کمپنی سے دوبارہ کام کروایا گیا لیکن تعمیر کے تقریباً ایک ماہ بعد سے سڑک تباہی کی داستان پیش کر رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی لاگت کے باوجود انتہائی بوسیدہ سڑک تعمیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف اعلانات کے باوجود کے ڈی اے محکمہ انجینئر نگ کی ملی بھگت کی وجہ سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے اور غیر معیاری کام کرنے والی کمپنی کو ایک بار پھر کام ایوارڈ کر دینے کے عمل سے کراچی کی سڑکوں کی تباہی کی وجہ کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہےدریں اثنا چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا۔