یورپی یونین کیلئے برآمد چاول میں کیڑے پڑ جانے کا معاملہ، تحقیقات کا آغاز

04 اکتوبر ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یورپی یونین کیلیے ایکسپورٹ چاول میں کیڑے پڑ جانے کے معاملہ پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، منسٹری آف فوڈ سیکورٹی اور فیومیگیشن کمپنیوں کے خلاف ملک گیر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ایف آئی اے کے تمام زونل ہیڈز(ڈائریکٹرز) کو مسترد شدہ 72 رائس ایکسپورٹرز کمپنیوں کی چھان پھٹک شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان رائس ایکسپورٹرز کی تمام تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔