انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک بڑھ گئی

04 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کی کمی،یورو کی قیمت میں 63 پیسے تک کی کمی،پاونڈ بھی 3.09 روپے تک سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 277.50 روپے سے بڑھ کر 277.60 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 277.65 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.33 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 2 پیسے کی کمی سے 279.88 روپے سے کم ہو کر 279.86 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 56 پیسے کی کمی سے 305.48 روپے سے کم ہو کر 304.92 روپے اور قیمت فروخت 63 پیسے کی کمی سے 308.35 روپے سے کم ہو کر 307.72 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 3.05 روپے کی کمی سے 366.77 روپے سے کم ہو کر 363.72 روپے اور قیمت فروخت 3.09 روپے کی کمی سے 370.25 روپے سے کم ہو کر 367.16 روپے ہو گئی۔