زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

04 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ، اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک ارب۔ 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔