آئینی ترامیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق فیصلے کے بعد آئین میں ترامیم کی راہ ہموار ہوگئی توقع ہے کہ حکومت آئینی اصلاحات کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریگی تاہم جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل کر تےہوئے کہا ہے کہ یہ بل اس قابل نہیں کہ اس کو منظور یا سپورٹ کیا جائے‘ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیںجبکہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدرحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دینا خوش آئند ہے‘سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا ہے۔