انرجی ٹاسک فورس بجلی کمپنیوں سے ڈیل کے قریب، جلد اچھی خبر متوقع

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (اسرار خان) انرجی ٹاسک فورس IPPs سے ڈیل کے قریب، جلد اچھی خبر متوقع، حکومت 2025 تک تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کریگی، کے الیکٹرک پول سیفٹی پر خدشات بڑھ گئے، کمیٹی کا ایم این اے آفریدی سے کے الیکٹرک کی خاتون ایگزیکٹو کے بارے میں ریمارکس پر معافی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق توانائی پر پاکستان کی ٹاسک فورس انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے کے قریب ہے۔