رائٹ سائزنگ، وزارت قومی صحت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 719 آسامیاں ختم

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ڈرگ ریگولیٹری تھارٹی،پمز ،پولی کلینک ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ پا پولیشن ،ایف جی ٹی بی سنٹر،وفاقی میڈیکل کالج ویگر کومراسلہ ارسا ل کردیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 18 تک کی دستیاب 102خالی آ سامیوں میں سے 65آسامیوں کو ختم کردیا ۔ سیکشن افسر ایڈمن ٹو سر فراز احمد سروہی نے اکا ئونٹنٹ جنرل پا کستان ریونیو (AGPR) کو مراسلہ لکھ کر اس فیصلہ سے آ گاہ کردیا ،تفصیلات کے مطا بق وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ۔