آڈٹ میں تاخیر: قائمہ کمیٹی کی وزارت آبی وسائل پر تنقید

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ کی ایک کمیٹی نے جمعرات کے روز وزارتِ آبی وسائل پر برسوں سے جاری آڈٹ پیراز کی تاخیر پر تنقید کی، یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ آیا وزارت ان مسائل کے حل کے لیے ذمہ دار افسران کے انتقال کا انتظار کر رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان نے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سے متعلق زیر التواء آڈٹ پیراز پر مایوسی کا اظہار کیا۔