ای سی سی اجلاس، دفاعی منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی تاکہ جاری مالی سال کے دوران دفاعی خدمات کے مختلف منظور شدہ منصوبے مکمل کیے جا سکیں۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا، ای سی سی اجلاس میں فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اسلام آباد میں اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی)کی قلت کے حوالے سے وزارت قومی صحت خدمات کی سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی تیار کردہ اے آر وی کی زیادہ سے زیادہ قیمت کو 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے فی 0.5ملی لیٹر وائل/ڈوز کرنے کی منظوری دیدی تاکہ درآمد شدہ مواد کی قیمت پوری کی جا سکے اور سرکاری ہسپتالوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔