پی آئی اےنجکاری6:ممکنہ خریداروں کی عملہ برقرار رکھنے میں ہچکچاہٹ

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( اسرارخان ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی 6 پیشگی بولی لگانے والی جماعتوں نے موجودہ ملازمین کو برقرار رکھنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے اور ٹیکس کے مسائل پر خدشات کا اظہار کیا ہے، نجکاری کمیشن کے حکام نے جمعرات کو ایک پارلیمانی پینل کو تصدیق کی۔یہ ریمارکس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران سامنے آئے، جہاں چیئرمین طلال بدر نے مالی بولی کی ملتوی ہونے کی وجوہات پر سوال اٹھایا، جو ابتدائی طور پر یکم اکتوبر کو مقرر تھی۔ اب یہ بولی 31 اکتوبر کے لیے دوبارہ مقرر کی گئی ہے۔