حماد شمیمی ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات، افتخار الحسن گیلانی کا تبادلہ

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ گیلانی کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ۔ گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔