لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کرکےسپیشل افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کردیے ،کارڈ کی ایکٹیویشن کا مشاہدہ کیا،وزیر اعلیٰ نے لانچنگ تقریب میں سپیشل افراد کو اگلی نشستوں پر اپنے ساتھ بٹھا لیا جبکہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اور افسران عقبی نششتوں پر بیٹھے، 65 ہزار نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا -وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈ کو ٹریول کارڈ میں تبدیل کرنے اور سپیشل افراد کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کرنے اور کارڈ کی تعداد 65ہزار سے زیادہ کرنے کا بھی اعلان کیا ،گروپ فوٹو بھی بنوایا، پیشل افراد سے گھل مل گئیں اور بچوں سے پیار کیا،سپیشل بچے محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ کو انکا پینسل سے بنا پورٹریٹ بھی پیش کیا، وزیراعلی نے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سپیشل افراد 15اکتوبر سے پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افرادٹریول کارڈ کے طورپر استعمال کرتے ہوئے اورنج لائن،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی مفت سفر کرسکیں گے ،وزیراعلی ٰکو خط لکھ کر بھی ہمت کارڈ حاصل کر سکیں گے ،ہمت کارڈ کے بعد سپیشل افراد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گے ،وزیراعلی مریم نوازنے کہا غریب او رمستحق کی دادرسی اورمعاشرتی ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوتی ہے ،پچھلے 4،5 سال میں نااہل اورنالائقوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مہنگائی 38فیصد پر پہنچ گئی تھی -آج مہنگائی کی شرح 6.9پر آ چکی ہے- پچھلے دور میں روٹی 25 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 14,15روپے میں مل رہی ہے- مسلم لیگ ن جادو کی چھڑی گھما کر ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم کے مفاد او رعوام کی آسانیوں کے بارے میں سوچتی ہے ،دفتر میں بیٹھ کر صفائی او راشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کرتی رہتی ہوں -خیبر پختونخوا میں کوئی دیکھنے والا نہیں اور روٹی 25روپے کی ہوگئی ،دوسرو ں کو کام سے روکنے، انتشار پھیلانے والے دراصل ذہنی مفلوج ہوتے ہیں - وزیراعلی نے کہا ہر روز نیا تماشا اورڈرامہ کرنے سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے اور یہ عوام کا درد رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں -عوام کی زندگی مشکل بنانے والے دھرتی پر بوجھ ہیں ،دوسرے صوبوں پر حملہ آور ہونے کے لئے خرچ ہونے والا پیسہ خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ کریں -لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے ملنے والے شیل دوسرے صوبے کی پولیس پر برسائے جاتے ہیں -خیبر پختونخوا ہمارا ہے تو پنجاب بھی آپ کا ہے، پنجاب کے ہر شہر میں خیبرپختونخوا سے لوگ آ کر کاروبار کررہے ہیں -پنجاب پر حملہ کرنے والے دراصل اپنے ہی لوگوں پر حملہ کررہے ہیں،صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے بریفنگ دی، سپیشل بچوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترانہ پیش کیا گیا ،پہلا ہمت کارڈ گجرات کے رانا محمد عدیل نے حاصل کیا جسے وزیر اعلیٰ نے ایکٹیویٹ کیا ،دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اجلاس میں روڈا پراجیکٹس کی تکمیل اور جاری پراجیکٹس پر تفصیلی جائزہ لیا گیا،روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری اور روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا، پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ بھی کیا گیا ،روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
اسلام آباد فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے احتساب کے نظام...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو یکساں مواقع...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
کراچیفیک نیوز پھیلانے پر صحافی سمیت 16 افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے ،دو افراد کو گرفتار کر...
لاہور پاکستان، بھارت، امریکہ اور برطانیہ میں کورٹس مارشل کی تاریخ، فوجی قانون کی جڑیں قدیم رومن اور یونانی...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے برطانیہ میں...