پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لیں گے ،’’حکومتی ماہرین‘‘

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)"حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لیں گے جس سے آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر ہی 26ویں آئینی ترامیم کا مسودہ پیش کر دیا جائے گا،اس مسودے میں وہ تمام ترامیم شامل ہونگی جو شروعاتی تجاویز کا حصہ تھیں ،دو تہائی کا بندوبست نہ ہوسکا تو بادل نخواستہ "کم از کم" کے طور پر مولانا کی ترامیم منظور کرالی جائیں گی جن میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام یقینی بنا یا جائے گا،بقیہ ترامیم منظور کرانے پر "کام" جاری رہے گا،وفاداریاں بدلنے کی پاداش میں مسلم لیگ-ن اور مسلم لیگ-ق کے دو ارکان کے بارے ریفرنس کا الیکشن کمشن تیس دنوں میں فیصلہ کریگا دونوں ارکان اپنی نشستیں بچانے کے لئے اس دوران نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین سے رجوع کر سکتے ہیں۔