پی آئی اےنجکاری،6ممکنہ خریداروں کا عملہ برقرار رکھنے میں ہچکچاہٹ

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( اسرارخان ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی 6 پیشگی بولی لگانے والی جماعتوں نے موجودہ ملازمین کو برقرار رکھنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے اور ٹیکس کے مسائل پر خدشات کا اظہار کیا ہے، نجکاری کمیشن کے حکام نے جمعرات کو ایک پارلیمانی پینل کو تصدیق کی۔یہ ریمارکس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران سامنے آئے، جہاں چیئرمین طلال بدر نے مالی بولی کی ملتوی ہونے کی وجوہات پر سوال اٹھایا، جو ابتدائی طور پر یکم اکتوبر کو مقرر تھی۔ اب یہ بولی 31 اکتوبر کے لیے دوبارہ مقرر کی گئی ہے۔200ارب روپے قرض پر تشویش کا اظہار کیا ہے نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان باجوہ نے کہا کہ بولی لگانے والی کمپنیوں نے ایئرلائن کے 18 طیاروں کے لیے ایک سالہ وارنٹی اور پرانے مقدمات سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔