ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا اسلام آباد میں مصروف ترین دن

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان آمد کے دوسرے روز جمعرات کو اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارا، ان کی مصروفیات کا آغاز صبح کو ہی ہوگیا تھا وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر ان کی مصروفیات کا محور و مرکز رہے تاہم اس دوران وہ اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بھی گئے جہاں انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی۔ ملائشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد آج صبح ملائشیا روانہ ہو جائیں گے۔