ملائشیا کے وزیراعظم کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(طاہر خلیل )صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی دنیا کے مفاد کیلئے حمایت اور پاکستان کا اچھا دوست ہونے کے اعتراف میں نشان پاکستان کا ایوارڈ دیا۔ انور ابراہیم کی صدر زرداری سے بھی ملاقات، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، سروسز چیفس، سفارتکاروں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ قبل ازیں جمعرات کو ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری او ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی