میری نظر میں تاریخ کا پہلا فیصلہ جو کسی کو سنے بغیر دیا گیا،شعیب شاہین

04 اکتوبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اتنی جلد بازی میں اس طرح کا فیصلہ دینا مناسب نہیں تھا،میری نظر میں یہ تاریخ کا پہلا فیصلہ ہے جو کسی کو سنے بغیر دیا گیا، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے جوڈیشری کا وقار بلند ہوا ہے ، فیصلے سے ن لیگ کا راستہ ہموار ہونے یا نہ ہونے کی بات نہیں ہورہی ہے اس فیصلے سے تو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی سامنے آئی ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہاکہ سپریم کورٹ پاکستان جب کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس فیصلے کو نہ مانے جانے کی روایت کوئی اتنی مناسب نہیں ہے۔