اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ڈرگ ریگولیٹری تھارٹی،پمز ،پولی کلینک ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ پا پولیشن ،ایف جی ٹی بی سنٹر،وفاقی میڈیکل کالج ویگر کومراسلہ ارسا ل کردیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 18 تک کی دستیاب 102خالی آ سامیوں میں سے 65آسامیوں کو ختم کردیا ۔ سیکشن افسر ایڈمن ٹو سر فراز احمد سروہی نے اکاؤنٹنٹ جنرل پا کستان ریونیو (AGPR) کو مراسلہ لکھ کر اس فیصلہ سے آ گاہ کردیا ،تفصیلات کے مطا بق وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پا پولیشن اسٹیڈیز کی گریڈ نو کی ٹیلیفون اپریٹر کی ایک پوسٹ ،ایف جی ٹی بی سنٹر راولپنڈی کی نائب قاصد کی دو اور رریکارڈ سارٹر کی ایک ،بارڈر ہیلتھ سروسز کی دائی کی ایک،نائب قاصد کی چھ ،چوکیدار تیرہ،سینٹری ورکر چھ اور مالی کی ایک پوسٹ ختم کی گئی ۔وفاقی میڈیکل کالج اسلام آ باد کی پرو ٹوکول افسر گریڈ سترہ کی ایک ،اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری ایک ،کیشئر ایک اور نائب قاصد ایک ،ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی کمپیوٹر پروگرامر گریڈ اٹھارہ کی ایک،لا ئبر یرین گریڈ سترہ ایک ،اسسٹنٹ سسٹم اینالسٹ ایک،آفس اسسٹنٹ تین،یوڈی سی 2،ایل ڈی سی ایک اور سینٹری ورکر ایک پوسٹ ختم کی گئی ۔شہید ذو الفقار علی بھٹو میڈیکل یو نیو رسٹی کی اکیس پوسٹیں ختم کی گئی ہیں جن میں ٹیلیفون اپریٹرز،واشر مین،پریس مین،اٹینڈنٹ ۔نائب قاصد ۔مالی ۔ ہیلپر اور سیور مین شامل ہیں۔اسلام آ باد بلڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی چھ آ سامیوں کو ختم کیا گیا جن میں اسسٹنٹ ۔ کمپیوٹر اپریٹر اور نائب قاصد شامل ہیں۔فا ر میسی کو نسل آف پا کستان کی گیارہ پوسٹیں ختم کی گئی ہیں جن میںلیگل افسر۔ یوڈ ی سی ۔ ایل ڈی سی۔ ڈسپیج رائیڈر ۔نائب قاصد ۔ سیکورٹی گارڈ اور کک شامل ہیں۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی دو آ سامیاں ختم کی گئی ہیں۔پی ایم ڈی سی کی ایک سو آ سامیاں ختم کی گئی ہیں
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
اسلام آباد فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے احتساب کے نظام...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو یکساں مواقع...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
کراچیفیک نیوز پھیلانے پر صحافی سمیت 16 افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے ،دو افراد کو گرفتار کر...
لاہور پاکستان، بھارت، امریکہ اور برطانیہ میں کورٹس مارشل کی تاریخ، فوجی قانون کی جڑیں قدیم رومن اور یونانی...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے برطانیہ میں...