وفاقی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور وزیر داخلہ کے سختی سے نمٹنے کے عزائم، تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی اسلام آباد میں جمعرات کو اہم حکومتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اہم سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیوں کا عروج بھی دیکھنے میں آیا ،اس تناظر میں یہ قیاس آرائی خاصی یقینی انداز میں گردش کرتی رہی کہ پارلیمان کےدونوں اجلاس پیر کو بلائے جاسکتے ہیں ،ان اجلاسوں میں حکومت مطلوبہ اور زیر بحث آئینی ترمیم سمیت اہم قانون سازی بھی کرسکتی ہے۔