ای سی سی اجلاس، دفاعی منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی تاکہ جاری مالی سال کے دوران دفاعی خدمات کے مختلف منظور شدہ منصوبے مکمل کیے جا سکیں۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔