حماد شمیمی ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات، افتخار الحسن گیلانی کا تبادلہ

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریٹسکے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ گیلانی کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ۔ دریں اثناء ا وزیر اعظم نےنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن میں تعینات 2 ڈائریکٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی ہے، ڈائریکٹر (آئی ٹی ایس اینڈ ڈی ایس) آئی ٹی ڈویژن حافظ جاوید احمد کے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ڈائریکٹر (کنسلٹنسی اینڈ ایڈوائزری) آئی ٹی ڈویژن عمران مقصود کے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ۔