63A،کالعدم قرار دینا آئین و قانون کے مطابق ہے ،احسن بھون

04 اکتوبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63A سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اس پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون احسن بھون کا کہنا تھا کہ کالعدم قرار دیئے جانے کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے جو خوش آئند بات ہے، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان آئین کی تشریح کرسکتی ہے اپنی مرضی کاآئین نہیں لکھ سکتی ،احمد بلال محبوب سربراہ پلڈاٹ نےکہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ آئین کو جو مسخ کیا گیا تھا اس کو دور کردیا گیا ہے ۔ اب اس کی درست تشریح ہوگی ایسی تشریح نہیں ہوگی کہ جو آئین کو ہی بدل دے اچھی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کو لمبا نہیں کھینچا اور دو تین سماعتوں میں ہی فیصلے تک پہنچ گئے۔