ارشد شریف کی شہادت کا کس کو فائدہ ، ڈھونڈنا ضروری ،فیصل واوڈا

04 اکتوبر ، 2024

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے اقتدار کے لئے پی ٹی آئی لاشیں گرانا چاہتی ہے فیصل واؤڈا نے کہا ارشد شریف کی شہادت کے پیچھے محرکات کیا تھے کس کو فائدہ ہونا تھا اور کیا ہونا تھا اس کو ڈھونڈنا ضروری ہے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنا بل موخر کردیتی ہے 26 ویں آئینی ترمیم کو 23اکتوبر سے آگے لے جانے کا اعلان کردیتی ہے تو میں اپنی پارٹی کے پاس جاکر کہوں گا کہ وہ کل کے احتجاج کو موخر کردیں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع نہیں ہےکیا یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھل گیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اچھی خبریں کل یا پرسوں سے آنا شروع ہوجائیں گی۔