جی پی /سی پی فنڈز پر شرح منافع میں کمی،دیت کی رقم 81لاکھ روپے مقرر

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی کردی ۔ فنا نس ڈویژن کی جا نب سے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطا بق 2022/23 کیلئے فنا نس ڈویژن نے 19جولائی 2023کو سالانہ شرحمنافع 14اعشاریہ 22فی صد مقرر کی تھی ۔حکو مت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم جولائی 2023سے ایسے فنڈز پر منافع کی سالانہ شرح 13اعشاریہ 97فی صد ہوگی ۔ اس کا اطلاق جنرل پراویڈنٹ فنڈ(GPF) اور کنٹری بیو ٹری پرا ویڈنٹفنڈ (CPF) دو نوں پر ہوگا۔دریں اثنا ء حکومت نے 2024..25کیلئے دیت کی رقم 81لاکھ 3995روپے مقرر کی ہے جو 30630گرام چاندی کے مساوی ہے۔ دیت کے تعین کا بھی نو ٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔