اسلام آباد/نئی دہلی (ایجنسیاں/جنگ نیوز) بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔جمعہ کو بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ جے شنکر اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میںبھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد صرف ایس سی او اجلاس میں شرکت تک ہی محدود ہو گی اور اس میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کوئی اور سوچ نہیں ہونی چاہئے ۔ترجمان کے مطابق اجلاس کی سائیڈلائن پر دو طرفہ ملاقاتوں کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایس سی او سربراہی اجلاس15اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں بھارت کے علاوہ ایس سی او کے رُکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ تقریباً ایک عشرے میں بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل سن 2015 میں اُس وقت کی بھارتی وزیرِ خارجہ شسما سوراج افغانستان سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...