لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں مگر مالی وسائل بہت زیاد ہ نہیں ہیں -ریونیو وصولی کے ٹارگٹ ہر صورت پورے کئے جائیں،وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی،آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ اور ان کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنیکا حکم دے دیا گیا -وزیر اعلیٰ نے سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا ، پہلا سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا، جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے10کلاس روم بنائے جائیں گے ، وزیراعلی ٰنے کہا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے-آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں ،ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ نے مختلف محکمو ں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب اور سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کی منظوری دی گئی- پنجاب ریونیو اتھارٹی کے امور میں اے ڈی سی ڈی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا- وزیراعلی نے صوبے کے مالی وسائل بڑھانے اور ریسٹورنٹس، بیکریوں اور میرج ہالز کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریو نیو کی وصولی میں اضافہ کیاجائے گا-
لاہور طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک ، مریم نواز کی اپنی مادرعلمی میں واپسی،پرتپاک استقبال،پرانی یادیں تازہ ، لاہور...
لاہور وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ۔ اصلاحاتی پروگرام کے...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028 کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
انصار عباسیاسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ ٹروتھ پرایک گھنٹےمیں 50پیغامات شیئر کردیئے،...