لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان کے معروف صنعت کار میاں محمد منشاء نے کہا ہے کہ کنگ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے بارے میں بہت مثبت اور خوش آئند انداز میں بات کرتے ہیں۔ میاں محمد منشا اور ناز سیگل نے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل سینٹ جیمز پیلس میں استقبالیہ میں بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات کی اور پاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں بادشاہ کے خیراتی ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان ایمپلائمنٹ امپیکٹ بانڈ کا اجراء بھی شامل ہے۔ ملاقات کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے میاں منشا نے کہا میں نے برٹش ایشین ٹرسٹ پاکستان چیپٹر کے سربراہ کی حیثیت سے کنگ سے ملاقات کی۔ میاں منشا نے کہا کہ بادشاہ سے ملاقات کے بعد برٹش ایشین ٹرسٹ کا ایک اجلاس ہوا جس میں لارڈ ضمیر چوہدری، آصف رنگون والا، پاکستانی سفارت کار فہد سلیم اور دیگر نے شرکت کی جس میں پاکستان ایمپلائمنٹ امپیکٹ بانڈ کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
لاہورچیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس پیر 8 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
لاہور پنجاب اسمبلی میں ترقی اور جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز سامنے آئی ہے...
کراچی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کوشش ہے کہ معاملات کے حل کے لئے کوئی...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں...