وفاقی /صو بائی بیورو کریسی تبادلے ؛ ناہید احمد ایڈیشنل کمشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات

05 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( ر ا نا غلام قا در) وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے مطابق اِن لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 19 کی افسر ناہید احمد کو پنجاب ریونیو اتھارٹی میں تین سال کیئے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل کمشنر تعینات کیا گیا ۔میڈیکل آفیسر، محکمۂ صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد شاہ نواز خان کی خدمات بطور میڈیکل آفیسر پمز اسپتال اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہیں۔