اس طرح کا کوئی بھی دورہ امید جگادیتا ہے،بھارتی صحافی سہاسہنی

05 اکتوبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر بھارتی صحافی سہاسہنی حیدر نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی دورہ امید جگادیتا ہے،لیڈر بات آگے بڑھانا چاہے تو بڑھاسکتا ہے،اہم یہ ہے کہ دس سال بعد کوئی سینئر وزیر پاکستان جارہا ہے اس لئے امیدیں بھی ہیں پر تھوڑی ہیں ایک اوربھارتی صحافی اوما شنکر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہاہے کہ جے شنکر کا دورہ صرف شنگھائی تعاون کانفرنس کے تناظر میں دیکھا جائے اس سوال کہ ان کے دورہ پاکستان سے کیا برف پگھلے گی کے جواب میں بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ تو پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔سہہاسہنی حیدر نے کہا دورہ صرف شنگھائی کانفرنس میں شرکت کی حد تک ہے یہ دیکھتے ہوئے امید کم ہے کہ کوئی بڑی بات نکل سکے،جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے آفیشل کو لگتا ہے کہ سارک سمٹ کا جو بائیکاٹ کیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ سارک میں پاکستان ہمیں آگے بڑھنے نہیں دے رہا تھا۔