کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے دو چار شقیں ہیں جس پر بحث جاری ہے جس میں آرٹیکل 8 اور دیگر بھی شامل ہیں لیکن امید ہے کہ اس میں بھی مشاورت ہوجائے گی جس پر میزبان نے کہا یہ بڑی خبر ہے کہ آپ آرٹیکل 8کے حوالے سے جو ترمیم ہے اس کے بغیر ہی ترمیم لے آئیں جس پر عقیل ملک نے کہا یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ اس پر ڈسکشن تھی اور کافی حد تک جو تحفظات تھے اس حوالے سے وہ دور ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں ہم ایک ترمیم اور دوسرے مرحلے میں دوسری ترمیم لے آئیں، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور احتجاج میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کررہے ہیں اورنہ وہ اسلام آباد دھاوا بولنے آئے وہ تو احتجاج میں آنے کیلئے تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں اور علی امین ہمیشہ ایک پرامن احتجاج کے لئے آتے ہیں جسے حکومت دھاوا سمجھتی ہے ہم اسے اپنا بنیادی حق سمجھتے ہیں کیونکہ ہم پی ٹی آئی کے ورکرز اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے کہ حکومت کے لوگ ہیں ہمارا اسلام آباد کے ہر چپے پر حق ہے ۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...