لندن ( سعید نیازی )سینٹرل لندن میں فلسطینی عوام سے اظہاریک جہتی کے لیے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیاگیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ عالمی طاقتیں اسرائیل کو لگام دیں ورنہ وہ لبنان کے بعد ایران اور دیگر اسلامی ممالک پر بھی حملہ آور ہوگا، اس بات کا اظہار غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک برس مکمل ہونے پر سینٹرل لندن میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے کیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔ فلسطین سالیڈرٹی کمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں کے زیراہتمام مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا مظاہرے کے شرکا اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے وائٹ ہال پہنچے۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری کے سبب تقریبا 42 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں کب اس کا نوٹس لیں گی، اسرائیل دفاع کے نام پر فلسطینی عوام کا قتل عام کررہا ہے، اسرائیل کی جارحیت کو نہ روکے جانے کے سبب اب وہ لبنان پر حملہ آور ہے، کل ایران اور دیگر ممالک بھی نشانے پر ہونگے،مظاہرین نے زور دیاکہ برطانوی حکومت اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرکے امن کے قیام کو یقینی بنائے،مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،وسطی لندن میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکڑوں اضافی پولیس اہلکار تعینات تھے، واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد برطانیہ میں اسلاموفوبیا میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران مسلمانوں کے ساتھ تقریبا پانچ ہزار نفرت انگیز واقعات پیش آئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...