اسلام آباد( خبر ایجنسیاں) وفاقی وزرا عطا تارڑ ، محسن نقوی اورخواجہ آصف نے ایس سی اواجلاس سے قبل تحریک انصاف کے احتجاج کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہےکہپی ٹی آئی ملکی ترقی سے پریشان ہے اور ایس سی او کو سبوتاژ کرناچاہتی ہے،لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے، ایس سی او اچھے طریقے اور خوش اسلوبی سے ہوگی، ریڈ زون کے قریب کسی کو نہیں پھڑکنے دیں گے،پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان شہریوں کا پکڑا جانا الارمنگ ہے، تحریک انصاف 10سال بعد وہی سازش کررہی ہے جو 2014میں چینی صدر کی آمد پر کی تھی، گنڈاپور ساری حدود پار کررہےہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میںنیوز کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔ ہم نے ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ نہ آئے ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔ ریڈ زون کے قریب کسی کو نہیں پھڑکنے دیں گے، ایس سی او اچھے طریقے سے چلے گی، خوش اسلوبی سے چلے گی۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ترقی ہے تو دوسری طرف انتشار ہے، تشدد ہے اور ایک طرف بالکل تباہی و بربادی کا منظر ہے، وہ خیبرپختونخوا کا صوبہ ہے۔عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کہ دھرنے یا مارچ کیوں کئےجا رہے ہیں؟ کیونکہ ان کو کبھی بھی پاکستان کی ترقی قابل نہیں تھی اور نہ ہے، ان کو مروڑ اٹھ رہے ہیں، ان کو رات کو نیند نہیں آتی،پریشانی یہ ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے، ملک ترقی کر گیا تو ہمارے پلے کیا رہے گا کیونکہ ہمارا ( پی ٹی آئی ) بیانیہ تو فوج کے خلاف ہے، ہمارا بیانہ تو ریاست پاکستان کے خلا ف ہے۔وفاقی وزیر اطلات نے کہا کہ یہ وہی کام ہے، جو 2014میں کیا گیا تھا، پتا ہے کہ چین کے صدر آرہے ہیں لیکن پھر بھی 2014میں دھرنے شروع ہو جاتے ہیں، چینی صدر کے دورے میں کئی ماہ کی تاخیر ہوئی، پاکستان کے لیے انہوں نے جو 64 ارب ڈالر کا تحفہ دینا تھا، وہ تاخیر سے آیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں واضح انداز میں آپ کو بتا دوں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ کئی دہائیوں بعد 12 ملکوں کے سربراہان مملکت پاکستان میں آرہے ہیں، اسلام آباد کو سجایا جارہا ہے، جو باہر سے آئے، پاکستان کا اچھا امیج لے کر جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، جس طرح 2014 میں دھرنے دے کر کی گئی تھی، اللہ کے فضل سے ریڈ زون کے قریب کسی کو نہیں پھڑکنے دیں گے، ایس سی او اچھے طریقے سے چلے گی، خوش اسلوبی سے چلے گی۔عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس آنسو گیس لے کر آئی ہے، اس عوام کے ٹیکس کے پیسے کے کروڑوں روپے وہ پیٹرول پر خرچ ہو چکے ہیں، ان کے جلسوں میں جو نجی گاڑیاں ہیں، ان کا پیٹرول بھی سرکار ڈلواتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے، ایس سی او کے اور ملک بھی ہیں، پتا نہیں باقی ملکوں کو مدعو کیوں نہیں کیا؟ باقی ممالک بھی آرہے ہیں، ان کو بھی دعوت دے دیتے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ، آنسو گیس تو مسلسل چلائی جارہی ہے ، اس حوالے سے معلومات حاصل کررہے ہیں کہ ان کے پاس اتنی آنسو گیس کیسے آئی اور اب انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے 85 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹوں میں120افغان شہری پکڑے گئے ہیں، افغان شہریوں کا پکڑا جانا الارمنگ ہے، اس احتجاج میں افغان شہری کہاں سے آرہے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں صورتحال واضح ہوگئی کہ ان کے اس احتجاج کا کیا مقصد ہے، پلاننگ چل رہی ہے کہ ایس ای او کانفرنس نہ ہو۔ا نہوںنے کہا کہ اس حوالے سے میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے کہ انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ دراصل وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او)کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہیے اور ہم کسی کو یہ کانفرنس سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ان لوگوں سے سوال کریں جو کہہ رہے ہیں کہ یہ پر امن احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ سوشل میڈیا گروپس میں کہا جارہا تھا کہ ہتھیار ساتھ لے کر آئیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان سب کی ذمہ داری ان کی لیڈرشپ پر عائد ہوتی ہے جہاں سے یہ ہدایات پہلے آئیں اور اس کے بعد عملی طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک جتھہ لے کر اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں تو وہ اس ساری صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی ساری حدیں پار کررہے ہیں ۔ ادھرسیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی 10سال بعد وہی سازش کررہی ہے جو 2014 میں چینی صدر شی جن پنگ کی آمد کے موقع پر کی تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فتنہ الخوارج کے مسلح جتھے پی ٹی آئی کے ساتھ آرہے ہیں اور اس کیلئےافغانستان سے امداد لی گئی ہے، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں، اور یہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بعد احتجاج کرلیں لیکن ان کا مقصد اس کانفرنس کو سبوتاڑ کرنا ہے تاہم پنجاب اور اسلام آباد پولیس صبر کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں دعوت دی گئی ہے، بھارتی وزیرخارجہ کو پی ٹی آئی والوں نے کس بنیاد پر دعوت دی، دیگر لوگوں کو دعوت کیوں نہیں دی گئی، صرف جے شنکر کو کیوں بلایا گیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...