لاہور( نمائندہ جنگ)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی و صنعتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز پاکستان اور چین کے مابین متعدد نئے معاہدوں پر دستخط سے ہوگئے جس میں زراعت و صنعت کو بالخصوص شامل کیا گیا ہے، معاہدے کی رو سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملک کے زرعی اور صنعتی شعبے میں ترقی کیلئےمعیاری پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔پاکستان کی انٹرنیشنل انوویشن پارک لمیٹڈ اور چائنا نیشنل سیریلز، آئلز اینڈ فوڈسٹفس کے درمیان بیجنگ میں زرعی شعبے میں 400ملین ڈالر تک کی مالیت کا معاہدہ طے پا گیا، اس معاہدے کے تحت بہت سی پاکستانی مصنوعات کوعالمی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل سکے گی۔اس معاہدے کے تحت پاکستان پاک چین فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے ذریعے یورپی یونین، برطانیہ اور چین سمیت بڑی عالمی معیشتوں تک تجارتی معاہدوں کی بنیاد پر رسائی حاصل کرسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 200ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سپلائی چین کی اصلاح کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ چینی کمپنیوں کا پاکستان میں اپنی مصنوعات تیار کرنے کے لیے پاکستانی فرموں کے ساتھ مل کر کام کرنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومت کی کاوشوں سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی تعاون کے ذریعے مثبت نتائج حاصل ہونگے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...