اسلام آباد(آئی این پی)صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔نوازشریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔نوازشریف اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...