القدس کمیٹی کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈاراور ملائیشین وزیرخارجہ سے ملاقات

06 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز) القدس کمیٹی کی نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور وزیرخارجہ ملائیشیا داتو حاجی محمد حسین سے ملاقات ہوئی ہے ۔ راجہ محمد ظفرالحق، لیاقت بلوچ، ایمبیسیڈر (ر)ایاز وزیر نے القدس کمیٹی کی نمائندگی کی، ملاقات کے دوران فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخارجہ ملائیشیا نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے، اِس کے خلاف عالمی پابندیاں لگائی جائیں اور اقومِ متحدہ کے آرٹیکل 7 کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں۔ ملائیشیا کی القدس کمیٹی اور پاکستان کی القدس کمیٹی کا مشترکہ اجلاس تجویز ہوا۔