ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

06 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبا ل نے کہاہے کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں۔ ماڈل کالج ایف الیون تھری میں اساتذہ کا دن منایا گیا ، مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبا ل تھے جبکہ صدارت وفاقی سیکرٹری تعلیم معین الدین وانی نے کی، پرنسپل کالج پروفیسر فرح حامد کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی حالات کیباوجود خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، استاد کی ڈیوٹی سخت ہوتی ہے۔ معین وانی نے کالج میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری ماں بچہ صحت سینٹر سمارٹ کلاس رومز وغیرہ کی سہولیات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں میں یہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں طالبات نے اساتذہ کے اعزاز میں نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔