لندن (پی اے) لائوری اسٹریٹ برمنگھم میں ایک کار نے یونیورسٹی میں نیا داخلہ لینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے قریب پیدل چلنے والوں لوگوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے، جنھیں ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں ایک شخص شدید زخمی تھا، جسے ٹراما سینٹر منقتل کرنا پڑا۔ ایمرجنسی ٹیم کے مطابق زخمیوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کار اور اس کے ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے۔ فورس کا کہنا ہے کہ شبہہ ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر لوگوں پر کار چڑھائی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک گروپ کے درمیان جھگڑے کی خبر پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو 5 افراد زخمی پڑے تھے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ اب بھی زیر حراست ہے، ہم اس واقعے کو جان بوجھ کئے گئے حملے کے طورپر لے رہے ہیں، ہم نے لوگوں کی تسلی کیلئے علاقے میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے اور کار اور اس کے ڈرائیور کو سرگرمی کے ساتھ تلاش کررہے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے یہ حادثہ دیکھا ہے یا کسی کے پاس اس کی تصاویر یا ویڈیوز موجود ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...