نئی دلی (خبر ایجنسیاں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر مظالم کی انتہا کے بعدچھتیس گڑھ میں بھی قیامت ڈھاڈی، گزشتہ روز فورسز نے ایک مبینہ آپریشن کے دوران 36 افراد کو ہلاک کردیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریزرو گارڑز اور سپیشل ٹاسک فورس اہلکاروں نے ریاست کے علاقے نارائن پور دنتے وواڑہ سرحد کے قریب آپریشن کے دوران 36افراد ہلاک کئے۔ فورسز نے دعویٰ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے یہ لوگ مائو نواز علیحدگی پسند تھے ۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ انکائونٹر کے مقام سے کئی کلاشنکوف رائفلیں اور دوسرا سلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔دوسری جانب ریاست منی پور میں علیحدگی پسند گروپوں نے سرکاری املاک پر حملے شروع کردیئے ہیں،کشیدہ حالات کے باعث علاقے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث علاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے۔منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردیا گیا، پولیس سٹیشن پر حملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا جس سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...