کانگو میں کشتی الٹنے سے78ہلاک، درجنوں لاپتہ

06 اکتوبر ، 2024

کنساشا(این این آئی)کانگو کی ایک جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے ایک صوبائی گورنر نے بتایا کہ کانگو کی جھیل کیوو میں 278 مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے کم از کم 78 افراد جھیل میں ڈوب گئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بھاری ملٹی ڈیک جہاز کو پانی میں الٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسافر تیرتے ہوئے اپنی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔