ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کے دوران لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور مصری ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال خصوصا لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل، فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور حالیہ بحران کے دوران لبنانی عوام لبنانی کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے زور دیا کہ لبنانی ریاست اپنے تمام علاقوں پر اپنے اختیار اور خود مختاری کو مکمل طور پراستعمال کرے، بین الااقوامی سپورٹ کے ساتھ وہ بحران سے موثرطریقے سے نمنٹے کے قابل بنائے۔ وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ لبنان اور غزہ دونوں میں فوری اور مستقل جنگ بندی میں سہولت کی فراہمی کیلیے اقدامات کرے۔انہوں نے علاقائی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عرب خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے سعودی عرب اور مصر کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...