لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے،دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی دعوت کب ملتی ہے؟ تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔انہوں نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے،ان لوگوں میں ملکی وقار،ملکی سالمیت اور خود مختاری جیسی سوچ دور تک موجود نہیں، تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، یہ اپنے عزائم سے ثابت کرتے ان کا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے، اسلام اباد سے بڑی تعداد میں فتنہ پارٹی کے احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے پاکستان کو پرامن اورخوشحال نہیں بننے دیناہے، اس فتنے کے لیے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں مرے جا رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام باشعور اور عقلمند ہیں اسی لیے پنجاب کے لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کے حالات قابل رحم ہیں، ان کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد اس فتنے کی حقیقت دیکھیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...