حضورؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، شیخ انوار الحق

06 اکتوبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی پوری زندگی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آپؐ کی تشریف آوری سے کفر کے دروازے بند ہوئے اور اسلام پھیلا۔ انہوں نے مزید کہا آپؐ نے ہمیں زندگی گزارنے کے طریقے بتائے نبی کریمؐ نے بے سہاروں کو سہارا دیا عدل و انصاف کے طریقے بتائے اور ہمیشہ سچ بولنے کی تلقین کی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آپؐ کی زندگی کے مطابق قرآن اور حدیث کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزارنی چاہئے کیونکہ آپؐ کی پوری زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منزل طے کر سکتے ہیں۔