عالمی برادری کے باہمی اتفاق سے ہی کشمیر ،فلسطین کے مسائل حل ہونگے،ہشام الہی ظہیر

06 اکتوبر ، 2024

لاہور (خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ عالمی برادری کے باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی کشمیر، فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا۔اسرائیل کو دنیا بھر میں ایک قوم کے طور پر ہر گز تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اسلامی ممالک کے لیڈران اسرائیل، بھارت کی فلسطین، کشمیر میں مسلسل بربریت کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دیں۔عالمی عدالت اسرائیل کو پہلے ہی غیر قانونی ریاست قرار دے چکی ہے۔اسرائیل، بھارت دہشت گرد ملک ہیں یہ خطے میں امن و امان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔